11 جون 2012 - 19:30

سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے ايک بار پھر عام لوگوں کے گھروں پر آنسو گيس کے گولے داغے ہيں جس کے نتيجے ميں متعدد افراد شہيد اور يا زخمي ہوگئے ہيں-

ابنا: بحريني پوليس کي جانب سے حکومت مخالف مظاہرين کے خلاف آنسو گيس کا آزادانہ استعمال کسي سے پوشيدہ نہيں ہے اور عام لوگوں کے گھروں پر بھي آنسو گيس کے گولے داغے جارہے ہيں-

رپورٹ کے مطابق سعودي عرب کي حمايت يافتہ شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکار کھڑکيوں اور روشن دانوں کے ذريعے عام لوگوں کے گھروں ميں آنسو گيس کے گولے پھينک رہے ہيں جسکے نتيجے ميں متعدد انقلابي اور عام شہري شہيد ہوچکے ہيں-

کہا جارہا ہے کہ بحريني پوليس يہ اقدام اس لئے کر رہي ہے  تا کہ حکومت مخالف مظاہرين اور انقلابي کارکن جان بچانے کے لئے گھروں ميں پناہ نہ لے سکيں-

فرانس ٹوينٹي فور کے مطابق بحرين ميں چودہ فروري دوہزار گيارہ سے  شاہي حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے جس کے دوران درجنوں افراد جانبحق اور زخمي ہوچکے ہيں-

سيکڑوں کي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں بند کرديا گيا ہے-

 

..............

/169